English   /   Kannada   /   Nawayathi

اٹلی اور چين ’بيلٹ اينڈ روڈ‘ منصوبے کو حتمی شکل دينے کی تياری ميں مصروف

share with us

بییجنگ:09؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)اٹلی چين کے ساتھ سی پيک کی طرز کے ايک ’بيلٹ اينڈ روڈ‘ منصوبے کو حتمی شکل دينے کی تياريوں ميں مصروف ہے۔ اس امر کی تصديق اطالوی وزير اعظم يوژپے کونٹے نے آج ہفتہ کے روز کی۔ کونٹے نے خارجہ امور سے متعلق ايک تقريب ميں جمعے کی شب کہا کہ اس معاملے ميں احتياط برتنی چاہيے ليکن بلا شبہ يہ ايک بہترين موقع ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کے بقول مفاہمت کی ايک يادداشت پر کام جاری ہے۔ يہ امر اہم ہے کہ ترقی يافتہ ملکوں کے گروپ ’جی سيون‘ کا اٹلی ايسا پہلا رکن ملک ہے، جس نے اس منصوبے کی تائيد کی ہے۔ امریکا، جاپان اور کئی يورپی رياستيں اسے چين کی جانب سے عالمی سطح پر اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش قرار ديتے ہيں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا