English   /   Kannada   /   Nawayathi

شہید فلسطینی بچی کا جسد خاکی ایک ماہ بعد اس کے ورثاء کے حوالے

share with us

رام اللہ :09؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کے دوران شہید کی گئی 16 سال فلسطینی بچی سماح زھیر مبارک کا جسد خاکی گذشتہ روز رام اللہ میں اس کے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے شہیدہ کا جسد خاکی ایک ماہ سے زاید عرصے تک قبضے میں رکھا اور پوسٹ مارٹم کی آڑ میں اس کا جسد خاکی چیر پھاڑ دیا گیا۔سولہ سالہ شہیدہ سماح زھیر مبارک کا جسد خاکی اس کی شہادت کے 36 دن بعد مغربی رام اللہ میں بیتونیا کے مقام پر اس کے خاندان کے حوالے کیا گیا۔

سماح زھیر مبارک کو اسرائیلی فوج نے 30 جنوری کو مشرقی بیت المقدس میں الزعیم چوکی کے قریب گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ سماح نے فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی مگر صہیونی فوج اپنا یہ دعویٰ ثابت نہیں کرسکی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا