English   /   Kannada   /   Nawayathi

مغرب سے جوہری معاہدے نے ہمیں قید کر دیا، آیت اللہ کاظم صدیقی 

share with us


مغرب سے معاہدہ کرنے کا ایرانی قوم کو کیا فائدہ ہوا؟ہم اب بھی معاشی طور پر آزاد نہیں، دشمن کو ہر طرح کی آزادی ہے،ایرانی عالم دین


لندن:09؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)ایران کے قدامت پسندوں اور اصلاح پسندوں کے درمیان 2015 میں مغربی ملکوں کے ساتھ طے پائے جوہری سمجھوتے اور تجارتی و مالیاتی قوانین کے حوالے سے اختلافات مسلسل شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔قدامت پسندوں کی جانب سے صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی ضمن میں تہران کے ایک سرکردہ عالم دین اور تہران میں قائم مقام خطیب علامہ آیت اللہ کاظم صدیقی نے مغربی ملکوں کے ساتھ طے پائے سمجھوتے پر سخت تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس معاہدے نے ایرانی قوم کو 'قید' کر کے رکھ دیا ہے۔ اجتماع سے خطاب میں ایرانی عالم دین نے کہا کہ مغرب سے معاہدہ کرنے کا ایرانی قوم کو کیا فائدہ ہوا۔ ہم اب بھی معاشی طور پر آزاد نہیں جب کہ دشمن کو ہر طرح کی آزادی حاصل ہے۔ادھر ایک دوسرے عالم دین اور گارڈین کونسل کے رکن حج الاسلام غلام رضا مصباحی نے ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کے حوالے سے یورپی ممالک کی طرف سے شرائط پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ ہمیں دھوکہ نہیں دے سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور یورپ میں تجارتی لین دین کا میکنزم 'انسٹکس' اور اس کے بدلے میں ہماری حکومت کی طرف سے عالمی مالیاتی گروپ FAFT تشکیل دینا ایک دھوکہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جوہری سمجھوتے سے ایران کے نکل جانے کیبعد یورپپی ممالک نے وعدہ کیا کہ وہ ایران کو 12 تجارتی سہولیات دیں گے مگر اس حوالے سے وہ ابھی تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھا سکے ہیں۔ ان میں سے کسی ایک نکتے پر بھی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ملک میں جاری کرپشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے علامہ مصباحی صدیقی کا کہنا تھا کہ ایران میں بد انتظامی اور امانت میں خیانت معیشت کی تباہی کا ایک اہم سبب ہے۔ بدعنوانی کے باعث عوام غریب ہو چکے ہیں۔ ان کے پاس گوشت خرید کرنے اور بچوں کو مناسب خوراک دینے کے لیے پیسے نہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا