English   /   Kannada   /   Nawayathi

گلوبل نظام مسائل کے حال میں ناکام رہا ہے: میولود چاوش اولو

share with us

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ گلوبل نظام مسائل کے حال میں ناکام رہا ہے۔بالک ایسر کی باندرما 17 ستمبر یونیورسٹی میں طالبعلموں کے ساتھ بات چیت میں چاوش اولو نے خارجہ پالیسی  کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی میں منصفانہ اور اصولی روّیہ اختیار نہ کیا گیا تو انٹرپرینر شپ صرف لفظوں میں رہ جائے  گی اور بات کی کوئی  وقعت نہیں رہے گی۔

چاوش اولو نے کہا کہ موجودہ گلوبل سسٹم  مسائل کے حل میں ناکام رہا ہے۔ اقوام متحدہ، یورپی یونین ، یورپی کونسل اور باقی سب ادارے کیا  اس وقت  درپیش مسائل  کے حل میں کامیاب ہیں؟ کیا ان کے پاس ایسی پالیسیاں موجود ہیں کہ جو مسائل کا سدباب کر سکیں؟ کیا  یہ ادارے  جھڑپوں کو ختم کروا سکتے ہیں؟ توقعات پر پورا اتر سکتے ہیں؟ کیا ان کی فیصلہ میکانزم موئثر ہے؟ یعنی مختصر یہ کہ کیا اس وقت موجود گلوبل نظام ناکافی نہیں ہے؟

انہوں نے کہا کہ یورپ کو  ، اقوام متحدہ  اور یورپی یونین  کے قیام کے بعد یورپ کو متحد کرنے والی تمام اقدار کو زوال پذیر کرنے والے اور ان اقدار کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے والے حالات پیش آ رہے ہیں۔ عدم تحمل، نسلیت،  اسلام دشمنی، اپنے سے مختلف ہر ایک سے نفرت،  مہاجر دشمنی اور ہمارے دین ایمان  کی طرف سے ممنوع قرار دی گئی جو بھی برائی اور رجحان ہے اس کا ہم مشاہدہ کر رہے ہیں اور ان  سب چیزوں نے ہمارے ذہنوں میں دوسری جنگ عظیم سے پہلے  کے یورپ اور دنیا کی یاد تازہ کرنا شروع کر دی ہے۔

خطاب کے بعد وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے طالبعلموں کے سوالات کے جواب دئیے اور بعد ازاں بعض افتتاحی تقریبوں میں شرکت کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا