English   /   Kannada   /   Nawayathi

ائیر انڈیا کرو ممبران کے لئے ہر اعلان کے بعد جئے ہند بولنا ہوگا لازمی ، محبوبہ مفتی نے کی شدید تنقید

share with us

نئی دہلی:05؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)اب ائیر انڈیا کے سبھی پائلٹ اور کیبن کرو ممبران کو ہر اعلان کے بعد ’جے ہند‘ بولنا لازمی ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے۔ ​​​​​​​

ایئر انڈیا کی جانب سے 'جئے ہند' بولنے کے لیے احکامات جاری کرنے کے بعد جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی کی رہنما محبوبہ مفتی نے شدت پسندوں کے خیالات کی سخت تنقید کی ہے۔محبوبہ مفتی نے اسےسیاست زدہ فیصلہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کیبن کریو کے جئے ہند کہے جانے کے ایئر انڈیا کے فیصلے پر سخت تنقید کی ہے۔نئے اعلامیہ کے مطابق، ایئر انڈیا کے عملہ کو طیارے کی پرواز کے اعلان کے آخر میں پورے جوش کے ساتھ 'جے ہند' بولنے کا حکم صادر کیا گیا ہے۔
   قابل ذکر ہے کہ ایئر انڈیا کے موجودہ چیئرمین اور ایم ڈی اشونی لوهاني نے 2016 میں اپنے پہلے دور اقتدار کے دوران بھی عملہ کے لیےاسی طریقے کی ہدایات جاری کی تھی

چونکہ سبھی اعلانات ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں ہوتے ہیں تو ہر ہوائی جہاز کے حساب سے کم سے کم 16 بار ‘جئے ہند’ بولا جائے گا۔حالانکہ ہوائی جہاز میں کوئی رکاوٹ پیدا ہونے پر اس کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا