English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس سینئر رہنما نے ائیر اسٹرائک پر بی جے پی کی سیاست پر اتھائے سوال

share with us

نئی دہلی:05؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)کانگریس کے سینیئر رہنما دگوجے سنگھ نے پاکستان میں جیش محمد کے کیمپ پر بھارتی فضائیہ کی کارروائی میں مارے گئے عسکریت پسندوں کی تعداد کے سلسلے میں وزیراعظم نریندرمودی سے اس بارے میں سچائی بتانے کا پھر سے مطالبہ کیا ہے۔لیکن یہ پوچھتے ہوئے انہوں نے پلوامہ عسکریت پسندانہ  حملے کوایک حادثہ قرار دیا ہے۔

مسٹر سنگھ نے فضائیہ کے ذریعہ کی گئی کارروائی کے ضمن میں آج کئی ٹویٹ کرتےہوئے کہا،’’پلوامہ حادثے کے بعد ہماری فضائیہ کے ذریعہ کی گئی ’’ایئر اسٹرائک کے بعد کچھ غیر ملکی میڈیا میں شبہ پیدا کیا جارہا ہے جس سے ہماری بھارتی حکومت کی صداقت پر بھی سوال پیدا ہورہا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ حکومت کے کچھ وزیر کہتے ہیں کہ 300عسکریت پسند مارےگئے،بی جےپی صدر امت شاہ کہتے ہیں کہ 250مارے گئے ہیں،اترپردیش کے وزیر اعلی کہتے ہیں کہ 400مارے گئے اور ایک دیگر وزیر ایس ایس اہلووالیا کہتے ہیں کہ ایک بھی نہیں مارا گیا۔

انہوں نے کہا،’’وزیراعظم جی آپ اس سلسلے میں خاموش کیوں ہیں۔ ملک جاننا چاہتا ہے کہ اس میں جھوٹا کون ہے۔‘‘

کانگریس رہنما نے الزام لگایا کہ مسٹر مودی اور بی جےپی فضائیہ کی کارروائی کو انتخابی موضوع بنانے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا،’’آپ اور آپ کی پارٹی کےسینئر رہنما فوج کی کامیابی کو جس طرح سے صرف بی جےپی کی کامیابی ثابت کرکے انتخابی موضوع بنانے کی کوشش کررہے ہیں وہ ہمارے ملک کی سلامتی سے وابستہ اہلکاروں کی بہادری اور قربانی کی توہین ہے۔ملک کا ہر شہری ہندوستانی فضائیہ اور سارے سکیورٹی اہلکاروں کا احترام کرتا ہے۔‘‘

مسٹر سنگھ نے کہاکہ یہ نہ تو سیاست کا سوال ہے اور نہ ہی اقتدار کا،سوال ان روتی ہوئی بہنوں کا ہے جنہوں نے اپنے بھائی کھوئے ہیں ،سوال اس ماں کا ہے جس کے لاڈلے بیٹے کی شہادت ہوئی ہےاور سوال اس بیوہ کا ہے جس نے اپنا شوہر کھویا ہے۔انہوں نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ وہ کس کے سوالوں کا جواب دیں گے۔

ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا،’’ہمیں ہماری فوج ،ان کی بہادری پر فخر ہے اور پورا یقین ہے۔فوج میں میں نے ہمارے متعدد جاننے ولوں اور نزدیکی رشتہ داروں کو دیکھا ہے کہ کس طرح وہ اپنے خاندانوں کو چھوڑ کر ہماری حفاظت کرتے ہیں۔ہم ان کا احترام کرتےہیں

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا