English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستان کا گروگرام شہر دنیا کا سب سے آلودہ ترین شہر قرار

share with us

نئی دہلی:05؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)ماحولیاتی تحقیقاتی ادارے 'آئی کیو ایئر ایئرویژول اینڈ گرین پیس' کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 10 آلودہ ترین شہروں میں سات شہر بھارت میں ہیں۔آئی کیو ایئر ویژول اینڈ گرین پیس کے مطابق 2018 میں دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں گروگرام پہلے نمبر پر ہے، جبکہ اس فہرست کی 10 شہروں میں سات شہر بھارت میں ہیں۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گروگرام کی فضائی کوالٹی میں گزشتہ برس کے مقابلے میں قدرے بہتری ہوئی ہے۔دنیا کے پانچ آلودہ ترین شہروں میں چار شہر بھارتی ہیں، جبکہ ان میں تیسرے نمبر پر پاکستان کا شہر فیصل آباد ہے۔ وہیں دوسرے نمبر پر غازی آباد، چوتھے نمبر پر فریدآباد، پانچوے نمبر پر بھیواڈی، چھٹے نمبر پر نوئیڈا، ساتوے نمبر پر پٹنہ، آٹھوے نمبر پر پڑوسی ملک چین کے شہر ہوٹان، نوے نمبر پر لکھنؤ اور دسوے نمبر پر پاکستانی شہر لاہور ہے۔

 

این جی او نے یہ رپورٹ 2018 کے ماحولیات کے اعداد و شمار کی بنیاد پر جاری کیا ہے۔ این جی او کے ذریعہ تیار کردہ فہرست میں تین راجدھانیاں شامل ہیں جس میں سب سے اوپر ہندوستان کی راجدھانی دہلی ہے، دوسرے مقام پر بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ اور تیسرے نمبر پر افغانستان کی راجدھانی کابل ہے۔ حالانکہ این جی او اس سلسلے میں آفیشیل ڈاٹا آج جاری کرے گا۔

اس درمیان حقوق انسانی اور ماحولیات پر اقوام متحدہ کے ماہر ڈیوڈ آر بائیڈ نے پیر کے روز حقوق انسانی کونسل میں بتایا کہ دنیا کی 90 فیصد آبادی کو فضائی آلودگی کا خطرہ ہے۔ دنیا کے چھ ارب سے زیادہ لوگ (جن میں ایک تہائی بچے ہیں) آلودہ ہوا میں سانس لے رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے ہی ان کی زندگی خطرے میں پڑتی ہے۔

بائیڈ نے آگے کہا کہ ’’کئی سالوں تک آلودہ ہوا میں سانس لینے کے سبب کینسر، سانس کی بیماری یا قلب کی بیماری سے متاثر رہنے کے بعد ہر گھنٹے 800 لوگ مر رہے ہیں۔ پھر بھی اس طرف مناسب توجہ نہیں دی جا رہی ہے کیونکہ یہ اموات اس طرح ڈرامائی نہیں ہے جس طرح دیگر آفات یا وبا سے ہونے والی اموات ہوتی ہیں۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا