English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن میں قیام امن کا مذاکراتی عمل چند ہفتوں میں ختم ہو سکتا ہے، برطانوی وزیر خارجہ

share with us


فریقین نے اسٹاک ہوم معاہدے پر عمل نہ کیا تو آئندہ چند ہفتوں میں یہ ختم ہوجائے گا،گفتگو


صنعاء:04مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے خبردار کیا ہے کہ فریقین نے وعدوں پر عمل نہ کیا تو یمن میں قیام امن کا معاہدہ چند ہفتوں میں ختم ہو سکتا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جیریمی ہنٹ نے یہ بات یمن کے دورے کے دوران کہی۔ اسٹاک ہوم میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق متحارب فریقوں نے سات جنوری تک یمنی بندرگاہی شہر حدیدہ سے فوجیں ہٹا دینا تھیں۔ حدیدہ کے ذریعے یمن میں خوراک اور امدادی سامان پہنچایا جانا تھا۔ ہنٹ نے خبردار کیا کہ اگر دونوں جانب سے اسٹاک ہوم معاہدے پر سختی سے عمل درآمد نہ کیا گیا تو آئندہ چند ہفتوں میں یہ معاہدہ ختم ہوجائے گا۔ حدیدہ سے فوجیوں کی واپسی کے بعد قیام امن سے متعلق مزید مذاکرات کیے جانا تھے تاہم اب تک مذاکراتی عمل میں مزید پیش رفت نہیں ہو پائی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا