English   /   Kannada   /   Nawayathi

پانچ سال بعد غزہ کے شہریوں کو عمرہ کی ادائیگی کی اجازت،800معتمرین روانہ 

share with us


معتمرین قاہرہ تک بسوں کے ذریعے سفر، وہاں سے ہوائی جہازوں کے ذریعے حجاز مقدس روانہ ہوں گے


مقبوضہ غزہ :04مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شہریوں پر عمرے کی ادائی پر عاید کردہ پانچ سالہ پابندی کے بعد 800 معتمرین کا قافلہ حجاز مقدس روانہ ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت مذہبی امور اور اوقاف کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ غزہ کے شہریوں کی حجاز مقدس روانگی اور عمرہ کی ادائی کی تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ غزہ سے اس سال 800 متعمرین عمرہ ادا کریں گے۔ غزہ کی پٹی سے فلسطینی رفح کراسنگ سے گذرکر مصر کے دار الحکومت قاہرہ تک بسوں کے ذریعے سفرکیا اور وہاں سے ہوائی جہازوں کے ذریعے حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کے عوام گذشتہ 5 سال سے عمرہ کی ادائی سے محروم ہیں۔ پانچ سال میں یہ پہلا موقع ہے جب غزہ کے عوام کو عمرہ کی ادائی کی اجازت دی گئی ہے۔ گذشتہ روز عمرہ کی ادائی کے لیے جانے 15 شہریوں کو مصر نے وجہ بتائے بغیر واپس غزہ بھیج دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا