English   /   Kannada   /   Nawayathi

حب الوطنی وطنی کے نام پر جنگ کی وکالت کرنے والوں کے نام جوان کی بیوہ کا سخت پیغام

share with us

نئی دہلی:04مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)ہند پاک کشیدگی پر سوشل میڈیا پر جنگ کی وکالت کرنے والوں کو سخت پیغام دیتے ہوئے بڈگام میں ہیلی کاپٹر کریش میں شہید ہونے والے ایک فوجی  کی اہلیہ وجیتا مانڈوگا نے کہا کہ جو لوگ سوشل میڈیا پر اپنا غصہ نکال رہے ہیں انہیں سرحد پار جانا چاہئے ، اس کے ساتھ ہی انہوں نے صارفین کی غیر ذمہ داری پر بھی تنقید کی

ہیلی کاپٹر کریش کے دوران ہلاک ہونے والے اسکوارڈن کمانڈر نیناند منڈاوگانے کی اہلیہ ویجیتا منڈاوگانے نے سوشل میڈیا پر بے کار کی نعرے بازی کرنے والے نام نہاد محب وطن نوجوانوں سے فوج میں شامل ہو کر ملک کے لیے لڑنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے۔ کسی کو اس کے بعد ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ نیناند جیسے فوجی ہمارے درمیان سے چلے جائیں۔ سوشل میڈیا کے بہادر برائے مہربانی پرسکون ہو جائیں۔ اگر آپ جنگ چاہتے ہیں تو ملک کے لیے سامنے سے آکر لڑیں۔

ویجیتا منڈاوگانے نے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا اور ٹی وی پر بہت سی چیزیں چل رہی ہیں۔ جو حضرات جوانوں کی شہادت پر سوشل میڈیا پر زندہ باد یا مردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں، اگر وہ واقعی نیناند یا ابھینندن کا انتقام لینا چاہتے ہیں تو انھیں خود یا اپنے خاندان کے افراد کو فوج میں بھیجنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ' وہ فوج میں شامل نہیں ہو سکتے ہیں تو وہ سماج میں بدلاؤ لائیں، اپنے آس پاس صفائی رکھیں، سڑکوں کو نقصان نہ پہنچائیں اور لڑکیوں کی عزت کریں'۔

    غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر کے بڈگام میں 27 فروری کو ایم آئی۔17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس میں 9 فوجی اہلکار اور ایک عام شہری بھی ہلاک ہوگیا تھا، ان میں پائلٹ نیناند منڈاوگانے بھی شامل تھے۔ریاست مہاراشٹر کے شہر ناسک میں جمعے کے روز پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ پائلٹ نیناند منڈاوگانے کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ نیناند دسمبر 2009 میں بھارتی فضائیہ میں شامل ہوئے تھے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا