English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں سویڈن میں ایک عراقی گرفتار

share with us


خرطوم:03مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)سویڈن کے انٹیلی جنس حکام نے ایک عراقی شہری کو حراست میں لیا ہے جس پر ایران کے لیے اور اھواز کے عربوں کے خلاف جاسوسی میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پولیس ملزم سے تفتیش کررہی ہے۔سویڈن کے انٹیلی جنس ادارے 'سپو' کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے 45 سالہ ایک عراقی کو حراست میں لیا ہے جس پر ایران کے لیے جاسوسی کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔ملزم سے پراسیکیوٹر جنرل اور انٹیلی جنس ادارے کی زیرنگرانی تفتیش جاری ہے۔'ایس آر' ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق عراقی نژاد ایک سویڈش شہری کو حراست میں لیا گیا ہے جس پر ایران کے اھوازی عربوں کیخلاف جاسوسی کا شبہ ہے۔گرفتار ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم اس کی عمر 45 سال بتائی جاتی ہے۔ اس پر ستمبر 2018 سے مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے نظر رکھی گئی تھی۔سویڈش پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ عراقی نژاد ملزم کو گذشتہ بدھ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ملزم 2013 سے سویڈن میں مقیم ہے۔ حکام نے پہلے اس کی پناہ کی درخواست مسترد کری تھی جس کے باعث اسے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
؂

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا