English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملک کی حفاظت کرنے والی فضائیہ سے چوکیدار نے چرائے ۳۰ ہزار کروڑ : راہل گاندھی

share with us

رانچی:03مارچ2019(فکروخبر/ذرائع) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے ایک بار پھر وزیراعظم نریندرمودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے رافیل ڈیل کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ ہندوستانی فضائیہ ملک کی حفاظت کرتی ہے لیکن ’چوکیدار‘ نے فضائیہ سے ہی 30 ہزار کروڑ روپے چراکر امبانی کو دے دئے۔

راہل گاندھی نے کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جھارکھنڈ کے دار الحکومت رانچی میں اپنی پہلی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ کہیں بھی جاتے ہیں اور جیسے ہی ’چوکیدار‘ لفظ بولتے ہیں تو لوگ فوراً ’چورہے ‘ کہتے ہیں۔ انہوں نے ریلی میں بھی لوگوں سے ’چوکیدار چور ہے ‘ کا نعرہ بلند کرایا۔

کانگریس صدر نے کہاکہ اب انہیں بھی اس نعرے پر برا لگنے لگا ہے کیونکہ ایک ’چوکیدار ‘ ملک کے دیگر سبھی چوکیداروں کے لئے برانام لارہاہے جو ایمانداری سے اپناکام کر رہے ہیں اس لئے وہ ’ ملک کا چوکیدار چور ہے ‘ کا نعرہ لیکر آئے ہیں ۔ راہل گاندھی نے کہاکہ ” آپ سبھی جانتے ہیں کہ میں چوکیدار چورہے کہتا ہوں تو اس کا مطلب ہے ہیکہ میں نریندر مودی کے بارے میں بات کر رہا ہوں “

انہوں نے کہاکہ یہ ملک کی فضائیہ ہے جو ملک کی حفاظت کرتی ہے لیکن اسی فضائیہ سے چوکیدار نے 30,000 کروڑ روپے چرا لئے اور پھر اسے امبانی کو دے دیا ۔ کانگریس صدر نے کہاکہ ہندوستانی فضائیہ قوم کی حفاظت کرتی ہے ، پائلٹ اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر مادروطن کی حفاظت میں شہید ہورہے ہیں اور وزیراعظم نے اسی سے پیسے چرا ئے اور امبانی کی جیب میں ڈال دیا۔ اس سے زیادہ شرمناک حرکت نہیں ہوسکتی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا