English   /   Kannada   /   Nawayathi

یو این انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے اسرائیل کو غزہ میں انسانیت مخالف جرائم کا مرتکب قرار دینے پر فلسطینی سیاسی وعوامی حلقوں کا خیر مقدم

share with us

غزہ :02؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمیشن کی جانب سے جاری رپورٹ میں اسرائیل کو غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیئے جانے پر فلسطینی عوامی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔فلسطینی سیاسی جماعتوں کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل جنگی جرائم کا مسلسل مرتکب ہے اور فلسطینیوں کے حقوق کی سنگین پامالیاں جاری ہیں۔فلسطینی دھڑوں نے اپنے بیانات میں اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کی جانب سے انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیئے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے اپنی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے محاصرہ زدہ غزہ کی پٹی میں 2018ء میں فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہروں کے دوران میں انسانیت مخالف جرائم کا ارتکاب کیا تھا اور اس کے ماہر نشانہ بازوں نے واضح شناخت کے باوجود بچوں ، طبی عملہ کے ارکان اور صحافیوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا