English   /   Kannada   /   Nawayathi

یورپی یونین کی سعودی عرب کو کالے دھن کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز مسترد

share with us


برسلز:02؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)یورپی یونین کی رکن ریاستوں نے دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف کم زور ممالک کی فہرست میں سعودی عرب کو داخل کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی کمیشن نے تجویز دی تھی کہ سعودی عرب کو اس یورپی فہرست میں داخل کر دیا جائے تاہم برسلز میں یورپی یونین کے رکن ریاستوں کے نمائندوں نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب یورپی اسلحے اور دیگر سازوسامان کا ایک بڑا خریدار ہے۔ یورپی ممالک کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو ہائی رسک ممالک کی فہرست میں نہیں ہونا چاہئے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا