English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈونیشیا میں سونے کی کان منہدم ہونے سے 60 کان کنوں کی ہلاکت کا خدشہ

share with us

جکارتا:27؍فروری2019(فکروخبر؍ذرائع)انڈونیشیا میں سونے کی غیر قانونی کان لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 60 افراد کے ہلاک ہوجانے کا خدشہ ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں سونے کی غیر قانونی کان لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے دب گئی، کان میں 70 کان کن موجود تھے اور اکثریت کے ہلاک ہوجانے کے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ملبے تلے دبے کان کنوں کو نکالنے کا آغاز کردیا ہے تاہم اب تک صرف 3 کان کنوں کی لاش برآمد کی جاسکی ہے جب کہ ملبے تلے کچھ زندہ افراد کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔

 

ریسکیو اداروں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، خفیہ طور پر بنائی گئی کان میں سہولیات اور حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر تھے جس کے باعث ریسکیو کاموں میں دشواری پیش آرہی ہے۔

انڈونیشیا کے علاقے نولانگ مونگونڈو میں قائم سونے کی کان خفیہ طور پر بنائی گئی تھی، غیر قانونی سونے کی کان کے قیام میں ضروری احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئی تھیں اور نہ حادثے سے نمٹنے کے لیے اقدامات بروئے کار لائے گئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا