English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصر میں پھانسیوں کے دوران بین الاقوامی اجلاسوں کا انعقاد افسوسناک پہلو ہے: جیودت یلماز

share with us

انقرہ:26؍ فروری 2019(فکروخبر /ذرائع)ترکی کی حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے نائب چئیر مین جیودت یلماز نے کہا ہے کہ مصر میں پھانسیوں کے دوران بین الاقوامی اجلاسوں کا انعقاد افسوسناک پہلو ہے۔

ضلع بِن گیول میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ایجنڈے کے موضوعات کا جائزہ لیتے ہوئے یلماز نے کہا ہے کہ ہمیں مصر میں دی جانے والی پھانسیوں پر افسوس ہے اور ہم ان پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ نوجوان انسانوں کو پھانسیاں دی جا رہی ہیں  اور ہم سب ان اندوہناک مناظر کو دیکھ رہے ہیں۔ دنیا بھی یہ سب دیکھ رہی ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ دنیا کی طرف سے اس بارے میں ضروری ردعمل کا اظہار نہیں کیا جا رہا ۔

ایسے حلقے بھی چُپ سادھے ہوئے ہیں کہ جو حقوقِ انسانی کی بات کرتے نہیں تھکتے ۔   یلماز نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب نوجوانوں کو پھانسیاں دی جا رہی ہیں ملک میں بین الاقوامی اجلاسوں کا انعقاد بھی  کروایا جا رہا ہے اور ایسے ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جیسے یہ موضوع وہاں  سے تعلق ہی نہ رکھتا ہو۔ یہ سب چیزیں نہایت افسوسناک ہیں۔

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے نائب چئیر مین جیودت یلماز نے کہا ہے کہ ہم مصری عوام کے ساتھ ہیں۔ مصری عوام ہمارے بھائی ہیں اور  ان کے ساتھ ہمارا مشترکہ اقدار اور تہذیب کا تعلق ہے۔ ہماری تمنّا ہے کہ مصری عوام کو ان مسائل سے جلد از جلد نجات مل جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک میں سال 2015 کو بم حملے میں ہلاک ہونے والے اٹارنی جنرل ہشام برکت  کی موت کا سبب بننے کے الزام میں عدالتی کاروائی کا سامنا کرنے والے 9 افراد کو گذشتہ ہفتے پھانسی دے دی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا