English   /   Kannada   /   Nawayathi

الحدیدہ کے مکینوں پر حوثیو ں کی گولہ باری،22شہری ہلاک،متعددزخمی

share with us

گولہ باری سے کئی مکانات بھی تباہ،دسیوں خاندان جان بچانے کیلئے گھرچھوڑکرچھوڑ کر فرار ہوگئے

ریاض ۔25فروری2019(فکروخبر /ذرائع) حوثی باغیوں کی الحدید صوبے کے التحیتا ضلع کے پہاڑی علاقے میں رہائشی محلوں اورعام شہریوں پر گولہ باری کے نتیجے میں 22شہری ہلاک ہوگئے، حوثی باغی حیص ضلع کی تحصیل میں بھی شہریوں کے مکانات پر گولہ باری کررہے ہیں جہاں متعدد مکانات بھی تباہ ہوگئے جبکہ دسیوں خاندان جان بچانے کیلئے مکانات چھوڑ کر فرار ہوگئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی باغی الحدید صوبے کے التحیتا ضلع کے پہاڑی علاقے میں رہائشی محلوں اورعام شہریوں کے مکانات پر گولہ باری کررہے ہیں جس سے دسیوں خاندان جان بچانے کیلئے مکانات چھوڑ کر فرار ہوگئے۔حملوں میں 22 شہری ہلاک اور 32سے زائد زخمی بھی ہوئے۔ حوثی باغی حیص ضلع کی تحصیل میں بھی شہریوں کے مکانات پر گولہ باری کررہے ہیں جہاں متعدد مکان تباہ ہوگئے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا