English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ‘ والدین ہی اپنے 13 بچوں پر کئی برس تک تشدد کے مجرم قرار

share with us

والدہ کو 25 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے ‘ دونوں میاں بیوی کو سزا 19 اپریل کو سنائی جائے گی

کیلی فورنیا ۔ 24فروری2019(فکروخبر /ذرائع) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک جوڑے نے اپنے 13 بچوں کو ہراساں کرنے، ہتھکڑی لگانے اور تشدد کرنے کا اعتراف کرلیا ہے تاہم ان جرائم پر 19 اپریل کو سزا سنا دی جائے گی۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ اور لوئیس ٹورپن نے اعتراف کیا کہ انہوں نے گنتی کے مطابق بالترتیب 14 جرائم کیے ہیں جس میں ان کے زیر کفالت بالغ بچے سمیت دیگر کو حراست میں رکھنا اور بچوں پر تشدد کرنا شامل ہیں۔یاد رہے کہ دونوں میاں بیوی کو جنوری 2018 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب ان کی 17 سالہ بیٹی ان کے قید سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئی تھی۔اس وقت بچوں کی عمریں 2 سال سے 29 سال کے درمیان تھیں جو بدترین بھوک اور زیادتی کا شکار تھے۔بچوں کی والدہ کو 25 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے جبکہ دونوں میاں بیوی کو باقاعدہ سزا 19 اپریل کو سنائی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق عدالت میں جب انہیں مجرم قرار دیا گیا تو 57 سالہ شخص حواس باختہ تھا جبکہ ان کی 50 سالہ اہلیہ رو رہی تھیں۔ڈسٹرکٹ اٹارنی مائیکل ہسٹرین کا کہنا تھا کہ ٹرائل کے دوران بچوں کو مزید کسی صدمے سے بچانے کی کوشش کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ فیصلے کو حصوں میں کیا گیا کیونکہ مقدمے میں دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ حاصل ہوئی تھی۔اٹارنی نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ متاثرین پہلے ہی تشدد اور زیادتی کا شکار ہوچکے ہیں۔مائیکل ہسٹرین کا کہنا تھا کہ میں نے متاثرین سے بذات خود ملا اور یقین دلایا کہ وہ سکون کا سانس لیں کیونکہ اس مقدمے کو حل کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا