English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین میں کان کنوں کی بس کو حادثہ، 21 افراد ہلاک‘29زخمی ہو گئے

share with us

شانسی صوبے میں ہونے والے حادثے کے وقت زیر زمین کان میں 87 افراد کام کررہے تھے

بیجنگ ۔ 24فروری2019(فکروخبر /ذرائع) چین کے شمالی علاقے میں کان کنوں سے بھری بس بریک فیل ہونے سے حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں تقریباً 20 کان کن ہلاک اور29 زخمی ہوگئے۔چین کے خود مختار خطے اندرون منگولیا میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب کان کنوں سے بھری بس کا بریک فیل ہو گیا اور وہ بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے میں 15 کان کن جائے حادثہ پر ہی دم توڑ گئے تھے، جبکہ 5 دوران علاج دم توڑ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 زخمی کان کن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں تاہم رپورٹ میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ’کان‘ کون سی تھی۔چین کی کانوں میں خطرناک حادثات عام ہیں جہاں کوئلے کی پیداواری حالات میں بہتری کی کوششوں اور غیر قانونی کانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے باوجود حفاظتی حالات ابتری کا شکار ہیں۔کوئلے کی نجی کانیں، سرکاری کان کے برعکس کم احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں۔13 جنوری کو چین کے شمالی علاقے میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 21 کان کن ہلاک ہو گئے تھے۔شانسی صوبے میں ہونے والے حادثے کے وقت زیر زمین کان میں 87 افراد کام کررہے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا