English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمنی فوج نے عرب اتحاد کی مدد سے القاعدہ کا کیمپ قبضے میں لے لیا

share with us

صنعاء۔24فروری2019(فکروخبر /ذرائع) یمن کی سرکاری فوج نے عرب اتحادی فوج کی معاونت سے بین گورنری کی وادی عمران میں ایک کارروائی کے دوران القاعدہ کا کیمپ قبضے میں لے لیا ہے۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق یمنی فوج نے گزشتہ روز عرب اتحادی فوج کی معاونت سے بین میں وادی عمران کے علاقے مودی میں القاعدہ کے ایک کیمپ پر حملہ کرکے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔اس کیمپ کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ یہ یمن میں القاعدہ کا سب سے بڑا تربیتی مرکز ہے۔ یمنی فوج کی کارروائی سے قبل عرب اتحادی فوج نے مودیہ میں القاعدہ کے مرکز پرفضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں تنظیم کے متعدد جنگجو ہلاک ہوگئے۔عرب اتحادی فوج نے مودیہ کے مشرق مین وادی عورمان میں بھی القاعدہ کے ٹھکانوں پربمباری کی۔یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحال کرنے میں معاونت کرنے والی عرب اتحادی فوج کی طرف سے شدت پسندوں کے خلاف اس طرح کی کارروائیاں جاری رہتی ہیں۔ سات جنوری کو عرب اتحادی فوج نے القاعدہ کے ایک فیلڈ کمانڈر کی رہائش گاہ پرحملہ کرکے اسے تباہ کردیا تھا جب کہ دوسرا حملہ فروری کے اوائل میں کیا گیا۔ ان کارروائیوں کیدوران ایرانی اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا