English   /   Kannada   /   Nawayathi

وقف بورڈ غیرمجاز خریدوفروخت اور قبرستانوں کی مسماری پرروک لگائے

share with us

بیدر۔ 23؍فروری 2019(فکروخبر/ذرائع) شہر بیدر ایک تاریخی شہر ہے۔ یہاں زمینات کی خریدوفروخت کا مسئلہ بڑے پیمانے پر کبھی نہیں رہا۔ لیکن اوقافی جائیدادوں پرقبضہ جات اور غیرمجازاراضی کی خریدوفروخت ہمیشہ موضوع بحث رہی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ ہلدکھیری پنچایت میں واقع زمینات کے سروے نمبر73اور 73/1، جو درگاہ حضرت بندے علی شاہ صاحب رحمتہ علیہ حیدرآباد روڈسے متصل اور عقب میں واقع زمینات غیرمجاز طریقے سے فروخت کی جارہی ہیں۔ اسی طرح ہنومان مندر کے پیچھے کی زمینات بھی تیزی سے غیر مجاز طریقے سے فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔ وہاں موجود قبرستان کو مسمار کرکے لاکھوں روپئے کے پلاٹ بناکر فروخت کرنا اور ضلع وقف بورڈ کا خاموش تماشائی بنے رہنا باعث تشویش ہے۔ حیدرآباد روڈ جاتے ہوئے دائیں جانب کی زمینات بتایاجاتاہے کہ پہلے ہی قبضہ کرلی گئی ہیں ایسے میں دائیں جانب والی زمینوں کو فروخت کرنا ، قبروں کو مسمار کرنا اور اہلیان بیدر کا اس پرتماشائی بنے رہنا یہ بتاتاہے کہ بے حسی عام ہوچکی ہے۔ جولوگ دردمند دل رکھتے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ قبرستان کو بچانے اور غیر مجاز زمینات پر قبضوں پر روک لگانے قدم اٹھائیں۔ کیا یہ آواز سنی جائے گی؟یہ بات بھی علم میں آئی ہے کہ حیدرآباد روڈ کے علاوہ نوآباد اور چدری کے قبرستان پر بھی قبضے جاری ہیں۔کیا اس تعلق سے قانونی کارروائی ہوگی؟ ناجائزقبضہ جات ہٹائے جائیں گے؟ اب دیکھنا ہوگاکہ ریاستی وقف بورڈ اور ضلع وقف بورڈ کے افسران کیاقدم اٹھاتے ہیں؟ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا