English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوام متحدہ کا غزہ میں 15 ہزار ملازمتیں دینے کا اعلان 

share with us

 

غزہ کی پٹی میں جاری کشیدگی جنگ کی طرف لے جاسکتی ہے، اقوام متحدہ کے مندوب میلاڈینوف کا انتباہ

نیویارک۔23فروری2019(فکروخبر /ذرائع ) مشرق وسطی کے لیے اقوام متحدہ کے امن ایلچی نیکولائے میلادینوف نے انکشاف کیا ہے کہ یو این غزہ کی پٹی میں نئی تعمیراتی اور دیگر منصوبوں پر جلد کام شروع کرے گی جس کے نتیجے میں غزہ میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے اور کم سے کم 15 ہزار نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ کی پٹی میں جاری کشیدگی جنگ کی طرف لے جاسکتی ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یو این مندوب نے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں معیشت کی بہتری کے لیے متعدد منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ اگرچہ یہ کوئی بڑا ہدف نہیں مگر ہم غزہ کی پٹی پر مسلط محاصرے کے اثرات کم کرنے عن قریب نئے منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔میلاڈینوف نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں آنے والے ہفتوں کے دوران عالمی بنک اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے 'یو این ڈی پی' کے تعاون سے نئے منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی نوجوان مجھ سے غزہ میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے سوال پوچھتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے غزہ میں 15 ہزار افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا