English   /   Kannada   /   Nawayathi

سیپ کا گوشت کھانے سے کئی افراد طبیعت اچانک بگڑگئی۔ بڑی تعداد میں سرکاری اسپتال میں زیر علاج 

share with us

بھٹکل 18؍ فروری 2019(فکروخبر نیوز) سیپ کا گوشت سے تیار کردہ کھانا کھانے سے بھٹکل تعلقہ سے تعلق رکھنے والے کئی افراد اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔ اتوار کی شام تک بڑی تعداد میں لوگوں نے سرکاری اسپتال کا رخ کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اسی طرح دیگر نجی اسپتالو ں میں کچھ لوگوں کو داخل کیا گیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ سیپ کا گوشت کا استعمال کرنے کے بعد ان کی طبیعت اچانک بگڑگئی اور پیٹ درد کی شکایت ہوگئی۔ کئی افراد اس بیماری کی وجہ سے بے ہوش بھی ہوگئے۔ان سیپیوں کے تعلق سے عوام کا کہنا ہے کہ یہ بہت مدت کے ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے ایسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ بعض لوگوں نے اس پر کیمیکل کے استعمال کے خدشات کا بھی اظہار کیا ہے۔ 
خبر ملتے ہی تحصیلدار وی این بھاٹکر نے سرکاری اسپتال پہنچ کر مریضوں کی عیادت کی جس کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے خبر ملی ہے کہ سیپیوں میں موجود گوشت کھانے سے کئی افراد کی طبیعت بگڑگئی ۔ میں نے ہیلتھ افسر سے اس سلسلہ میں بات چیت کی ہے اور پولیس اس سلسلہ میں تحقیقات بھی کررہی ہے۔ کنداپور سے درآمد کی جانے والی سیپیوں کے جانچ بھی لیے گئے ہیں اور عنقریب ان کے جانچ کے بعد معاملہ کی سچائی کا علم ہوجائے گا۔ تحصیلدار نے ان سیپیوں کے استعمال نہ کرنے کی بھی صلاح دی ہے۔ 
ملحوظ رہے کہ شہر کے مارکیٹ میں بڑی تعداد میں لوگ سیپیاں فروخت کرتے ہیں اور مقامی لوگ بڑے شوق سے انہیں کھاتے ہیں۔ آج کل مارکیٹ میں کنداپور سے سیپیاں درآمد کی جارہی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں انہیں فروخت کیا جاتا ہے۔ عوام اس تعلق سے ہوشیار رہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا