English   /   Kannada   /   Nawayathi

کاسرگوڈ : یوتھ کانگریس کے کارکنان کے قتل کے بعد ضلع بھر میں منایا گیا بند 

share with us

سی پی آئی کے مقامی لیڈر کے خلاف معاملہ درج 

کاسرگوڈ 18؍ فروری 2019(فکروخبر نیوز) یوتھ کانگریس سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کے قتل کے بعدضلع کاسرگوڈ میں آج مکمل بند منایا گیا۔ سڑکوں پر لوگوں کی چہل پہل نہ کے برابر رہی اور بس سرویس بھی بند رہی ۔ اس سلسلہ میں مقامی سی پی لیڈر کے خلاف قتل کا الزام لگاتے ہوئے ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ بتایا جارہاہے کہ اس سے قبل مقامی سی پی ایم لیڈروں کی جانب سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی تھیں۔ پولیس اس پورے معاملہ کو سامنے رکھ کر تحقیقات کررہی ہے۔ اتوار کی رات پیش آئے اس قتل کی واردات کے بعد پیر کی صبح سے ہی عوام سڑکوں پر اتر آئے اور ٹرافک کو روکنے کی کوشش کرنے لگے۔ پولیس نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا جس کے بعد حالات کچھ دیر کے لیے کشیدہ ہوگئے۔ 
اطلاعات کے مطابق کرپیش (24) اور سرتھ لال (21) دونوں یوتھ کانگریس سے تعلق رکھتے ہیں۔ کل رات بائک پر جانے کے دوران پیریا کلیوٹ نامی علاقہ میں ایک جیپ ان کی بائک سے ٹکراگئی جس کے بعد دونوں گرگئے۔ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمین نے قاتلانہ حملہ کے بعد موقعۂ واردات سے فرار ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ کرپیش نے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا اور سرتھ لال نے اسپتال لے جانے کے دوران اپنی آخری سانسیں لیں۔ 
ابتدائی تحقیقات کے بعد پرانی دشمنی قتل کی وجہ ہونے کے امکانات کا اظہار کیا گیا ہے۔ موقعۂ واردات سے ایک تیز دھار ہتھیار ، دو موبائل فون ، اور دیگر اشیاء بھی ضبط کرلی گئی ہے۔ فنگر پرنٹس اور ڈاگ اسکواڈ کی ٹیم نے جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد ضروری چیزیں اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔ 
قتل کی واردات پر کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے واقعہ کی پرزور مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اس کے پیچھے کارفرما عوامل کا پردہ فاش نہیں ہوتا ہم خاموش بیٹھنے والے نہیں ہے۔ ساتھ ساتھ انہو ں نے مقتولوں کے اہلِ خانہ سے اپنی ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا