English   /   Kannada   /   Nawayathi

موبائل فون میں دھماکہ سے لگی آگ سے خاتون جھلس گئی ، شدید زخمی 

share with us

برہماور 18؍ فروری 2019(فکروخبر نیوز) مابوکلا کے قریب بوبرینا کیری میں ایک خاتون کے جھلس کر شدید زخمی ہونے اور وہاں موجود گھاس کے ڈھیر میں آگ لگنے کی واردات کل رات پیش آئی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ آگ موبائل کے پھٹنے کی وجہ سے لگی تھی۔ خاتون کی شناخت اشونی مارا کلاتھی (26) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ 
اطلاعات کے مطابق مذکورہ خاتون کی شادی دو ماہ قبل ہی ملپے کے مقیم ایک شخص سے ہوئی تھی اور کچھ روز قبل ہی ایک پروگرام میں شرکت کے ارادے سے وہ میکے آئی ہوئی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ کل رات وہ موبائل فون پر کسی سے بات چیت کررہی تھی کہ فون دھماکہ سے پھٹ پڑا جس کے ڈر سے اس نے موبائل قریب ہی واقع گھاس کے ڈھیر پر پھینک دیا۔ جب پڑوسیوں نے آگ بڑھکتے دیکھا تو وہ فوری طور پر مدد کے لیے آگے بڑھے تو انہوں نے دیکھا کہ ایک خاتون قریب ہی بے ہوشی کی حالت میں پڑی ہوئی ہے ، مقامی لوگوں نے خاتون کو منگلورو اسپتال منتقل کیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ فائر بریگیڈ عملہ نے مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا