English   /   Kannada   /   Nawayathi

اترا کنڑا ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ پر پروگرام کا انعقاد 

share with us

بھٹکل 16؍ فروری 2019(فکروخبر نیوز) یہاں کے ساگر روڈ پر واقع عوامی پارک میں ماحولیاتی تحفظ اوراس سے جڑے مسائل کے حل کے لیے اترا کنڑا ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کی جانب سے دیگر اداروں کے اشتراک سے منعقدہ پروگرام کا افتتاح رکن اسمبلی سنیل نائک کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر انہو ں نے تیزی کے ساتھ رونما ہونے والے ماحولیاتی تبدیلی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراہ کے لیے درختوں کی کٹائی ماحول پر اثر انداز ہورہی ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ لائٹ فیشنگ کے ذریعہ سے پیدا ہونے والے مسائل کا بھی ہم سامنا کررہے ہیں۔ اس سے قبل کبھی مچھلیوں کی کمی کی شکایتیں ہمیں سننے نہیں ملتی تھیں لیکن اب جس طرح ان مسائل سے دوچار ہونا پڑرہا ہے وہ ہمارے سامنے ہے۔ ان تمام مسائل کے حل کے لیے ہمیں سب سے پہلے ماحولیاتی تحفظ کے لیے ہمیں آگے آنا ہے اور جب تک ہم آگے نہیں آئیں گے یہ مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ 
اس موقع موجود دیگر ذمہ داروں نے ماحولیاتی تحفظ کے تعلق سے اپنے مفید خیالات کا اظہار کیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا