English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آئندہ ہفتے انڈونیشیاء کا سرکاری دور ہ کرینگے

share with us

جکارتہ:14؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع) انڈونیشیاء آئندہ ہفتے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی سرکاری دورے کیلئے میزبانی کریگا،یہ بات جکارتہ نے جمعرات کے روز کہی ہے ، دورہ ایشیائی دورے کا حصہ ہے ،جس میں پاکستان ،بھارت اور ملائشیاء بھی شامل ہیں ۔ دنیا کی سب سے بڑے مسلم اکثریتی ملک کا دوروزہ سرکاری دورہ آئندہ پیر سے شروع ہوگا،یہ شہزادے کا جزیرہ نما ملک کا دوسرا سرکاری دورہ ہوگا تاہم جکارتہ نے انکے دورے کے حوالے سے چند تفصیلات جاری کی ہیں ۔ صدارتی ترجمان جوہن بوڈی نے غیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ سعودی ولی عہد 18فروری کو انڈونیشیا ء پہنچیں گے اور صدر سے19فروری کو ملاقات کرینگے ۔ ولی عہد انڈونیشیاء سے قبل پاکستان اور ملائیشیاء کا شیڈول دورہ کرینگے اور پھر بھارت روانہ ہوجائیں گے ۔ سلمان نے آخری مرتبہ اپنے والد شاہ سلمان کے ہمراہ 2017ء میں انڈونیشیاء کا دورہ کیا تھا یہ دورہ سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کیلئے ایشیائی دورے کا حصہ تھا
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا