English   /   Kannada   /   Nawayathi

ارجنٹائن، حکومت کی معاشی پالیسیوں کیخلاف عوام سراپا احتجاج

share with us


احتجاج میں شریک مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر معاشی پالیسیوں کے خلاف نعرے درج تھے


بیونس آئرس:14؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)ارجنٹائن میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف عوام کا سمندر سڑکوں پر آ گیا۔ لوگوں نے کہا ہے حکومت ان کی نوکریاں ختم کر رہی ہے جو قابل قبول نہیں۔ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ہزاروں افراد نے شہر بلاک کر دیا۔ مظاہرین نے ملک میں خوراک اور صحت کے شعبوں میں ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔ دارالحکومت میں احتجاج کے بعد مظاہرے 50 سے زائد دیگر شہروں میں بھی پھیل گئے، تاہم پولیس نے حالات پر قابو پائے رکھا۔ احتجاج میں شریک مظاہرین نے بڑے بڑے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر معاشی پالیسیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکا بینڈ باجا بھی ساتھ لائے تھے جو مختلف دھنوں کے ساتھ حکومت مخالف نعرے بلند کرتے رہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا