English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فوج کی جنگی مشقوں کےلئے فلسطینیوں کو گھر خالی کرانے کا حکم

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:13؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے مقبوضہ وادی اردن میں اسرائیلی فوج پہلی مشقیں ختم کرتی ہے تودوسری شروع کردی جاتی ہیں۔ مسلسل مشقوں نے فلسطینی آبادی کی زندگی عذاب بنا رکھی ہے۔تفصیلات کے مطابق فروری کے مہینے میں وادی اردن میں اسرائیلی فوج کی یہ دوسری مشقیں جاری ہیں جن میں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔ صہیونی فوج نے گزشتہ روز ایک بیان میں مقامی فلسطینی آبادی کو حکم دیا کہ وہ صبح چھ سے شام چھ بجے تک گھر خالی کردیں اور یہ سلسلہ آج تک جاری رہے گا۔ مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی تازہ مشقیں 'الراس الاحمر' المیتہ۔ البرج۔ حمامات المالح اور دیگر قصبوں میں جاری ہیں۔ گذشتہ ہفتے بھی ان علاقوں کے 50 خاندانوں کو گھروں سے نکال دیا گیا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا