English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہْواوے کے بارے میں امریکی خدشات کلی طور پر بے بنیاد اور لغو ہیں،چینی حکومت 

share with us

بیجنگ:13؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)چین نے واضح کیا ہے کہ اس کی ایک ٹیلی کام کمپنی ہْواوے کے بارے میں امریکی خدشات کلی طور پر بے بنیاد اور لغو ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکومت نے اپنا یہ بیان امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے یورپی ممالک کے دورے کے آغاز پر دئیے گئے اْس انتباہ کے تناظر میں دیا جس میں پومپیو نے کہا تھا کہ یورپی ممالک کو امریکا اور ہْواوے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔ چین کے اس سب سے بڑے ٹیلی کوم ادارے پر کئی ممالک میں جاسوسی میں ملوث ہونے سے متعلق شبہات بڑھ رہے ہیں۔ ہْواوے دنیا کی دوسری سب سے بڑی سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہے، جو ٹیلی مواصلاتی آلات بھی تیار کرتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا