English   /   Kannada   /   Nawayathi

 کوٹا دوہرے قتل معاملہ میں پولس نےمزید پانچ ملزمین کوکیا گرفتار

share with us

اڈپی 12فروری 2019 (فکروخبرنیوز)  کوٹا دوہرے قتل معاملہ میں پولس نےمزید پانچ ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے ، گرفتار شدہ افراد کی شناخت ابھشیک ، سنتوشکندر ناگراج عرف روٹی ناگراج پرنوراواور شنکر کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،
سپرٹنڈنٹ آف پولس کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گرفتارابھیشیک نامی ملزم قتل معاملہ میں مبینہ طور پر ملوث ہے جبکہ چار افرادپر قتل کو انجام دینے میں تعاون کرنے کا الزام ہے گرفتار ملزمین کی کورٹ میں حاضری کے بعد عدالت نے انہیں ۱۵ فروری تک ریمانڈ میں رکھنے کا حکم جاری کیاہے ، ان پانچ گرفتاریوں کے ساتھ اس معاملہ میں گرفتار ہونے والوں کی تعداد ۱۳تک پہونچ گئی ہے ۔ 
خیا ل رہےکہ یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک گڈھا کھودنے کےمعاملہ میں ہوئے جھگڑے کے بعد بھرت کمار اور یتیش کا بہیمانہ قتل کیا گیا تھا جس کےبعد پولس نے بی جے پی کے ضلع پنچایت ممبر سمیت ۱۳ کو گرفتار کر لیا ہے 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا