English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس کی یمن میں عرب اتحاد کی سپورٹ ختم کرنے کی کوشش ، ٹرمپ کی ویٹو کی دھمکی

share with us


ایسا اقدام خطے میں تعلقات کو نقصان پہنچائے گا اورامریکا کی قدرت کو کمزور کرے گا،کانگریس کا انتباہ 


واشنگٹن:12؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے دھمکی دی ہے کہ یمن میں عرب اتحاد کو عسکری سپورٹ کے خاتمے کے لیے کانگریس کی کوشش کے خلاف ویٹو کا حق استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق کانگریس کا یہ فیصلہ نامناسب ہے کیوں کہ امریکی فورسز کی جانب سے پیش کی جانے والی سپورٹ میں طیاروں کو ایندھن کی دوبارہ فراہمی شامل ہے اور یہ لڑائی یا معرکہ آرائی میں پیش کی جانے والی سپورٹ نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ اقدام خطے میں تعلقات کو نقصان پہنچائے گا اور تشدد پر مبنی انتہا پسندی کو پھیلنے سے روکنے کے سلسلے میں امریکا کی قدرت کو کمزور کرے گا۔یاد رہے کہ سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ کانگریس کے ارکان امریکا مردہ باد کے نعرے بلند کرنے والوں کو قوت فراہم کرنے کے مقابل یمن میں عرب اتحاد کی کوششوں کو پیچھے دھکیل رہے ہیں۔الجبیر کے مطابق عرب اتحاد یمن کو کو ایران اور حزب اللہ کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیموں کے ہاتھوں میں جانے سے روکنے کے واسطے یہ جنگ لڑ رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا