English   /   Kannada   /   Nawayathi

آپریشن کمل کے بغیر ہی بی جے پی کرناٹک میں بنائے گی سرکار ، رکن اسمبلی سنیل نائیک کا دعوی

share with us

بھٹکل:05فروری2019(فکروخبرنیوز) ہوناور ایم ایل اے سنیل نائیک نے آج ایک سنسنی خیز دعوی کیا ہے کہ بی جے پی کے ریاستی صدر جلد ہی وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لینے والے ہیں اورمستقبل کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے اعلی کمان نے منگل کی شام ایک میٹنگ بلائی ہے ،

بنگلور کے کیمپے گوڈا ہوائی اڈہ پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جواں سال ایم ایل اے نے بی جے پی کی جانب سے  آپریشن کمل کو انجام دینے اور اتحادی حکومت کے تختہ پلٹ کی کوششوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں کوئی آپریشن کمل نہیں چلا یا جا رہاتاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عنقریب کرناٹکا میں بی جے پی اپنی حکومت قائم کرے گی ،

    انہوں نے کانگریس لیڈران کی جانب سے بی جے پی پر کانگریس اراکین کو بھاری رقم کی پیشکش کی خبروں کو محض افواہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ پارٹی نے کسی بھی ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش نہیں کی البتہ جو بخوشی ہماری پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں ان کا خیر مقدم کیا جائے گا، انہوں نے کہا اتحادی سرکار کے ایم ایل ایز کانگریس جے ڈی ایس اتحاد سے ناخوش ہیں اور ان کے اندرونی اختلافات سب کے سامنےآچکے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ کل سے اسمبلی کا اجلاس ہونے والا ہے اس لئے ریاستی صدر یڈی یورپا نے تمام اراکین اسمبلی  کی میٹنگ طلب کی ہے جس میں اس تعلق سے گفتگو کی جائےگی،انہوں نے  ہلکی مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ جلد ہی آپ حکومت میں تبدیلی کے گواہ بنیں گے

بی جے پی ایم ایل کے کانگریس میں شامل ہونے کی خبروں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سنیل کا کہنا تھا کہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے ہمارے سبھی اراکین متحد ہیں اور ایک دوسرےکے رابطہ میں ہیں اور ہر کوئی آج کی میٹنگ میں شرکت کرے گا

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا