English   /   Kannada   /   Nawayathi

فرانس میں پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج بارہویں ہفتے میں داخل، جھڑپیں،توڑپھوڑ،گھیراؤ جلاؤ

share with us


پیرس کے ری پبلک پلازہ کے قریب مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کا استعمال ، متعدد مظاہرین گرفتار



پیرس :03فروری2019(فکروخبر/ذرائع)فرانس میں پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج بارہویں ہفتے میں داخل ہو گیا، کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراوبھی کیا گیا،فرانسیسی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا اور متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس کے ری پبلک پلازہ کے قریب پیلی جیکٹ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین نے سڑکوں پر توڑ پھوڑ کی، عمارتوں اورگاڑیوں کو آگ لگائی۔مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراوبھی کیا گیا،فرانسیسی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ا?نسو گیس کا استعمال کیا اور متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا۔واضح رہے کہ حکومتی پالیسیوں کے خلاف گزشتہ سال 17نومبر سے جاری احتجاج میں 10 افراد ہلاک اور 2 ہزار افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا