English   /   Kannada   /   Nawayathi

مقدونیہ بھی نیٹو کا باقاعدہ رکن بن گیا،چھ فروری کوباقاعدہ اعلان کیاجائیگا

share with us


29رکن ملکوں سے توثیق کے بعد مقدونیہ باقاعدہ طور پر اس اتحاد کا تیسواں رکن ملک بن جائیگا،نیٹوسربراہ


برسلز:03فروری2019(فکروخبر/ذرائع)مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے بتایا ہے کہ چھ فروری کو رکن ریاستیں مقدونیہ کی نیٹو میں شمولیت کی تصدیق کر دیں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نے بتایا کہ اس سلسلے میں آئندہ بدھ کے روز شمولیت کی دستاویز پر دستخط کر دیے جائیں گے، جس کے بعد مقدونیہ دعوت پر اس عسکری اتحاد کی تربیتی سرگرمیوں کا حصہ بن سکے گا۔ بعد ازاں انتیس رکن ملکوں سے توثیق کے بعد مقدونیہ باقاعدہ طور پر اس اتحاد کا تیسواں رکن ملک بھی بن سکے گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا