English   /   Kannada   /   Nawayathi

حاکم دبئی سعودی عرب میں العلا کے تاریخی اور قدرتی حسن سے متاثر

share with us

دبئی:03فروری2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں خادم الحرمین الشریفین کپ کے حصول کے لیے ہونے والے گھڑ دوڑ کے مقابلے میں شرکت کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے سعودی عرب کے تاریخی علاقے العلا کا دورہ کیا۔ ان کے صاحبزادے اور دبئی کے ولی عہد الشیخ حمدان نے اپنے والد کے ہمراہ العلا کے سیاحتی دورے کے دوران لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں جنہیں غیر معمولی طوپر سراہا گیا ہے۔الشیخ راشد آل مکتوم نے سعودی عرب کے اس تاریخی علاقے کے دورے کے دوران تاریخی مقامات کو دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا اور وہ ان تاریخی مقامات اور علاقے کے قدرتی حسن کو دیکھ کر بے حد متاثر ہوئے۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں ہونے والے گھڑ دوڑ کے مقابلے میں M7 اور MRM نامی ٹیموں کے درمیان مقابلہ تھا جس میں 12 ملکوں کے 237 گھوڑے شامل کیے گئے تھے۔اس مقابلے کا اہتمام العلا گورنری کی شاہی اتھارٹی کی طرف سے کرایا جاتا ہے جس میں جیتنے والے کو خادم الحرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کپ پیش کیا جاتا ہے۔ اس کی مالیت 15 ملین ریال رکھی گئی ہے۔مقابلے میں شامل گھوڑے چار مختص راستوں سے 120 کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہیں اور انہین یہ سفر آٹھ گھنٹوں میں مکمل کرنا ہوتا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا