English   /   Kannada   /   Nawayathi

وینز ویلا کی فوج کا اہم جنرل منحرف، عبوری صدر کی حمایت کا اعلان

share with us

کراکس۔:03فروری2019(فکروخبر/ذرائع)وینزویلا کی مسلح افواج کے ایک سینئر جنرل نے صدر نیکولس مادورو کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے خود ساختہ صدر اور اپوزیشن لیڈر خوان گوائیڈو کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ٹویٹر پر پوسٹ ایک فوٹیج میں فضائیہ کے ایک سینئر جنرل فرانسیسکو یانیر نے کہا ہے کہ وہ اپنے کئی دوسرے ساتھیوں کے ساتھ عبوری صدر گوائیڈو کے ساتھ وفاداری کا اظہار کرتے ہیں۔جنرل یانیر کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے عوام موجودہ حکومت کی وجہ سے مصیبت کا شکار ہیں اور 90 فیصد فوج صدر مادورو کی مخالف ہے۔ انہوں نے اپنے تمام دیگر فوجی ساتھیوں اور سپاہیوں پر اپوزیشن لیڈر خوان گوائیڈو کو صدر ماننے اور نیکولس مادورو کو اقتدار سے ہٹانے پر زور دیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا