English   /   Kannada   /   Nawayathi

لبنان کے استحکام کے لیے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی کاوشیں قابل تعریف 

share with us


ملک کی معیشت نئی حکومت کے لیے اصل چیلنج، فوری حل کے لیے جرتمندانہ فیصلے کرنے ہوں گے،وزیراعظم حریری


بیروت:02؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع) لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت نئی حکومت کے لیے اصل چیلنج ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ چلیں اب کام کرتے ہیں۔وزیراعظم سعد حریری کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے جرتمندانہ فیصلے کرنے ہوں گے۔ سعد حریری کا کہنا تھا کہ ہمیں معاشی، مالی، سماجی اور انتظامی چلینجز کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی مشکل سیاسی وقت تھا، خاص طور پر انتخابات کے بعد اور ہمیں ورق پلٹ کر کام کا آغاز کرنا ہوگا۔لبنانی وزیرِاعظم سعد حریری کا کہنا تھا کہ لبنان کے استحکام میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اہم کردار ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور لبنان کے درمیان تعلقات کی گہرائی اور شاہ سلمان کی لبنان کے لیے حمایت ہمیں اس بات پر پابند کرتی ہے کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو دگنا کردیں۔خیال رہے کہ لبنان میں الیکشن سے قبل ملک کی معیشت مشکلات کا شکار تھی تاہم انتخابات کے انعقاد کے باوجود حکومت قائم نہ کیے جانے پر ملک کی معیشت مزید متاثر ہوئی۔اس سے قبل ورلڈ بینک نے خبردار کیا تھا کہ اگر لبنان میں حکومت کا قیام عمل میں نہیں آیا تو 11 ارب ڈالر کے مشروط قرض اور گرانٹس پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا