English   /   Kannada   /   Nawayathi

مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین کیلئے بڑی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

share with us

ریاض:31؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کے اہم ترین شہر مکہ مکرمہ کی ڈیویویلمپنٹ اتھارٹی نے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کے تحت معتمرین کے لیے شاندار بس سروس کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2019 کے آخر تک بسیں تیار ہو کر سعودی عرب پہنچ جائیں گی۔ 2020 کے شروع میں بس سروس کا آغاز کر دیا جائیگا۔400 بسیں طلب کی جائیں گی ان میں 240نشستوں والی عام بسیں ہونگی۔جبکہ 160بسیں 60 نشتیں والی بڑی ہونگی۔بس سروس کی بدولت مقدس شہر میں معتمرین اور حجاج کو بڑی سہولت ہوگی۔بس سروس میں معذوروں کے لیے سہولتیں ہونگی۔نئی بسیں یورو 4 ایندھن استعمال کر یں گی۔مکہ مکرمہ موسم سے ہم آہنگ جدید ترین ائیر کنڈیشن سسٹم سے آراستہ مسافروں کو سفر کے دوران سمعی و بصری آگاہی بھی فراہم کریں گی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا