English   /   Kannada   /   Nawayathi

ناگور جمعہ مسجد کے حدود میں خنزیر کے اعضاء پھینکنے کا معاملہ : پانچ افراد گرفتار 

share with us

بیندور 21؍جنوری 2019(فکروخبر نیوز) ناگور کی نور جمعہ مسجد حدود میں خنزیر کے اعضاء پھینک کر پر امن ماحول میں خلل ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے فرار ہونے والے ملزمین کے خلاف پولیس کی کارروائی میں پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دو ملزمین پر اس کارروائی میں ملوث ہونے کا الزام ہے جبکہ دیگر کو تعاون کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے جن کی شناخت نوین کھاروی (24) سریدھر خاروی (25) راگھو عرف راگھا ویندرا خاروی (23) ترپاٹی ، روی چندرا اور ناگراج کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ یاد رہے کہ 14جنوری کی رات رات گیارہ بجے کے قریب دو افراد بائک پر سوار آئے مسجد کے پاس آئے اور خنزیر سے لدے اشیاء کا ایک بیگ پھینک پرفرار ہوگئے۔ یہ پوری واردات مسجد کے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگئی ، نمازِ فجر کے وقت جب یہ معاملہ سامنے آیا تو مسجد کی سی سی ٹی فوٹیج دیکھا گیا جس میں دو افراد ایک بیگ پھینک کر فرار ہوتے ہوئے نظرآئے۔ پولیس نے ان میں سے ایک ملزم کی شناخت بیندور کے مقیم ایک نوجوان کی حیثیت سے کرلی ، جس نے تحقیقات کے دوران بتایا کہ روی چندرا نے اس کا منصوبہ اپنے گھر میں بیٹھ کر بنایا ، کنداپور پولیس سپرنڈنٹ دنیش کمار کے مطابق ان پانچ ملزین کو اتوار کے روز گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا