English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثی ملیشیائیں سویڈن معاہدہ ناکام بنانا چاہتی ہیں، یمنی وزیراطلاعات الاریانی

share with us

صنعاء:21؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیائیں گذشتہ ماہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ہونے والے امن معاہدے کو ناکام بنانے کی سازش کررہی ہیں۔ الاریانی "ٹوئٹر" پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ حوثیوں کی طرف سے سیاسی، ابلاغی پروپیگنڈے کے ساتھ ساتھ یمن میں جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کے لیے جنرل پیٹرک کامیرٹ کے قافلے پر حملہ کرکے سویڈن سمجھوتے کو ناکام بنانے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سمجھوتے میں یہ طے تھا کہ حوثی ملیشیا الحدیدہ شہر، بندرگاہ اور تین دیگربندرگاہوں سے نکل جائیں گی مگر اس کے باوجود حوثی ملیشیا اپنی جگہ موجود ہے۔الاریانی نے کہا کہ حوثی ملیشیا کی منافقانہ پالیسی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ حوثی باغی اقوام متحدہ کے جنگی بندی کی نگرانی کے قائم مشن کے کام میں بھی رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔ ان کے چال چلن اور دیگر جرائم کا صاف پتا چل گیا ہے۔ حوثیوں نے اپنی اسٹریٹجی واضح کردی ہے۔ وہ ہرصورت میں سویڈن معاہدے کو کامیاب بنانے کے بجائے ناکام بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا