English   /   Kannada   /   Nawayathi

میک گرک کے بیانات PKK کے پروپیگنڈہ کے علاوہ اور کچھ نہیں ہیں: قالن

share with us

استنبول:20؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے صدارتی دفتر کے ترجمان ابراہیم قالن نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے، دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد کے، سابق نمائندہ خصوصی بریٹ میک گرک کے ترکی کو ہدف بنانے والے بیانات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔قالن نے اپنے ٹویٹر پیج سے ، میک گرک کے، روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کی 20 جنوری کی اشاعت کے لئے رقم  کردہ مقالے میں ،ترکی مخالف بیانات کا جواب دیا ہے۔

  انہوں نے کہا ہے کہ آپ کا تجزئیہ غلط ہے اور جو الزامات آپ ترکی پر لگا رہے ہیں وہ مکمل طور پر غیر حقیقی ہیں۔ یہ بیانات PKK کے پروپیگنڈہ کے علاوہ اور کچھ نہیں ہیں۔قالن نے کہا ہے کہ ترکی  نے لاکھوں شامیوں، عربوں ، کردوں ، سریانیوں اور  دیگر ملّتوں کے افراد کی زندگیاں بچائی ہیں۔ لیکن آپ پی کے کے  کو ایک نئی زندگی دینا چاہتے ہیں اور آپ کا یہ خواب حقیقت نہیں بن سکے گا۔

واضح رہے کہ میک گرک نے اپنے مقالے میں ٹرمپ کے شام سے انخلاء کے فیصلے پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ ترکی ایک قابل بھروسہ ساجھے دار نہیں ہے۔ میک گرک نے مقالے میں دہشت گرد تنظیم کے لئے تعریفی الفاظ بھی استعمال کئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا