English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی شٹ ڈاون کے خاتمہ کے لئے ٹرمپ نے پیش کی ایک اور تجویز

share with us

واشنگٹن:20؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شٹ ڈاؤن کے خاتمے کیلئے ڈیمو کریٹس کو نئی پیشکش کر دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں طویل ترین شٹ ڈاؤن جاری ہے، وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا وہ عارضی اسٹیٹس امیگرینٹس کے ویزوں میں تین سال کی توسیع کیلئے تیار ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیشکش دی کہ وہ 7 لاکھ ڈاکا امیگرینٹس کو مزید 3 سال کیلئے پرمٹ جاری کرنے پر تیار ہیں، ڈیمو کریٹس اگر یہ پیشکش قبول کر لیں تو شٹ ڈاؤن ختم ہو جائے گا۔

دوسری طرف امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ٹرمپ کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے ڈریمز، ٹی پی ایس امیگرنٹس کے مسائل کا مستقل حل پیش نہیں کیا۔

واضح رہے امریکا میں حکومت اور اپوزیشن میں اختلافات کے باعث وفاقی حکومت کا بجٹ منظور نہ ہونے کی وجہ سے جزوی شٹ ڈاؤن ہوگیا ہے جو تقریباً گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا