English   /   Kannada   /   Nawayathi

بریگزٹ ڈیل پلان بی ، برطانوی وزیر اعظم مے کے یورپی رہنماں سے رابطے

share with us


نے بریگزٹ کے بارے میں لندن کے آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے گفتگو کی،صدریورپی کونسل


لندن:19؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک سمیت متعدد یورپی رہنماں سے ٹیلی فون پر رابطے کیے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹسک نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ مے نے بریگزٹ کے بارے میں لندن کے آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے گفتگو کی۔برطانوی وزیر اعظم نے یورپی کمیشن کے صدر ڑاں کلود ینکر اور ڈچ وزیر اعظم مارک رٹے سے بھی رابطے کیے۔ڈچ وزیر اعظم کے مطابق مے کو امید ہے کہ برطانیہ انتیس مارچ کو عملا یورپی یونین سے نکل جائے گا۔ ان یورپی رہنماں نے اب تک کسی نئی بریگزٹ ڈیل کا کوئی اشارہ نہیں دیا۔ برطانوی پارلیمان نے گزشتہ برس نومبر میں لندن اور برسلز کے مابین طے پانے والی بریگزٹ ڈیل کو رواں ہفتے ہی مسترد کر دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا