English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی منصوبے سے خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہو جائے گی، روس

share with us

منصوبہ پہلے ہی سے مخدوش بین الاقوامی استحکام میں مزید عدم توازن کا سبب بنے گا،روسی وزارت خارجہ کا بیان


ماسکو:19؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع) روس نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی نئی میزائل ڈیفنس پالیسی ہتھیاروں کی ایک نئی دوڑ کے شروع ہو جانے کا باعث بنے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں امریکی میزائل منصوبے پر شدید تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا گیا کہ یہ منصوبہ پہلے ہی سے مخدوش بین الاقوامی استحکام میں مزید عدم توازن کا سبب بنے گا۔ روس نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں توازن کے بارے میں روس کے ساتھ تعمیری مذاکرات شروع کرے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا