English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین میں جشن بہار کی تعطیلات کے دوران سفر کرنے والوں کی تعداد تین ارب کے قریب ہونے کا امکان

share with us

بیجنگ:19؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع) چارفروری کو چین کا سب سے بڑا اور اہم روایتی تہوار ،جشن بہار منایا جائے گا اور اندازہ ہے کہ اگلے ہفتے یعنی 21 جنوری سے لے کر آنے والی 40 دنوں میں 2 ارب 99 کروڑ افراد سفر اختیار کریں گے۔چین کے ریلوے، سول ایوی ایشن اور شاہراہوں سے متعلقہ اداروں نے لوگوں کی آمدورفت کے لیے زیادہ بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف نئے اقدامات اختیار کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جشن بہار کے موقع پر سفر کا سلسلہ21 جنوری سے یکم مارچ تک ہو گا اور اس دوران ملک بھر میں2 ارب99 کروڑ افراد کے سفر کرنے کا امکان ہے یہ تعداد پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.6 فیصد زائد ہے۔ ریلوے اور سول ایوی ایشن کے ذریعے سفر کرنے والوں میں پچھلے سال کے مقابلے میں بالترتیب8.3 فی صد اور12فی صد کا اضافہ ہو گا۔ ریلوے کے ادارے نے جشن بہار کی تعطیلات کے دوران ریل گاڑیوں کی تعدادمیں اضافہ کر دیا ہے جبکہ تیز رفتار ٹرینوں کی تعداد میں بھی 17فیصد کا اضافہ کیا جائے گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا