English   /   Kannada   /   Nawayathi

منکی میں ادارہ اہل منکی کے زیرا ہتمام ایک شام اہل منکی کے نام کوئز مقابلے کاانعقاد :این ایس اے چمپئین

share with us

منکی 17؍ جنوری 2019(فکروخبر /پریس ریلیز) جماعت المسلمین منکی کے زیر سرپرستی ادرہ اہل منکی سوشیل نیٹ ورکے زیر اہتمام بروز منگل 15جنوری 2019جامع مسجد منکی کے صحن میں ایک شام اہل منکی کےنام عنوان پر اسلامی کوئز مقابلہ منعقد ہوا،کوئز مقابلےکے فائنل میں نوائط اسپورٹس اسوسی ایشن منکی (این ایس اے ) نےبہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے انعام کے حق دار بنے۔ جب کہ فائنل میں رزاق اسپورٹس اسوسی ایشن (آر ایس اے ) سے مقابلہ رہا۔ سیمی فائنل میں آر ایس اےکا مقابلہ وانٹیڈ سے اور الہ آباد کا مقابلہ این ایس اےہوا تو آر ایس اے اور این ایس اے ٹیموں نے جیت حاصل کرتے ہوئے فائنل پہنچیں تھیں۔ اسلامی کوئز مقابلےمیں کل 11ٹیموں نے شرکت کی تھی،

مہمان ِ خصوصی کے طورپر تشریف فرما جامعہ مسجد بھٹکل کے امام و خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے ادارہ کے کارکنان کے اس اقدام کو سراہتے ہوے مبارکبادی پیش کی،مولانا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کے دور میں فکری اور علمی جنگ لڑی جارہی ہے، دشمن سروں کو اڑانا ، لاشوں کوبچھا نا نہیں چاہتاہے بلکہ دشمن اپنے فکری وعلمی وسائل کو استعمال کرتے ہوئے آپ کو اپنا بنا نا چاہتاہے،

منکی جماعت المسلمین کے قاضی و خطیب اور مدرسہ رحمانیہ کے مہتمم مولانا شکیل احمد صاحب سکری ندوی نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے ادارہ اہل منکی کی محنتوں اور کوششوں کو سراہتے ہوے کارکنان کو مبارکبادی پیش کی مولانا نے صدارتی خطبہ میں کہا کہ بچوں کی تربیت پر خاطرخواہ توجہ نہیں دی جارہی ہے ، بچے کھیل کود کے بجائے موبائیل میں گم ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہورہاہے کہ بچے جسمانی ہی نہیں بلکہ ذہنی سطح پر بھی کمزور ہورہے ہیں،

اس موقع پر حاجیکا خلیل صاحب، مولانا جمیل صاحب ،حسن باپو حسن باپا صاحب نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا،اور ادارہ کے اس قدم پر خصوصی مبارکباد بھی پیش کی،
تقریب کا آغاز حافظ رفاعہ ابن شریف محمد علی کی تلاوت سے ہوا تو یوسف ابن زکریا کڑپاڑی نے نعت پاک پیش کی،مولانا مزکر صاحب کٹینگری ندوی نے جلسہ کی غرض وغایت سمیت استقبالہ پیش کیا،ادارہ اہل منکی کے ایڈیٹر مولوی تعظیم قاضی نے ادارہ کا تعارف پیش کیا،مولانا عرفات کٹینگری اور ساتھیوں نے تبدیلی آئے گی عنوان سے نظم پیش کی،پروگرام کے درمیا ن الہلال اسکول کے طلبا محمد شریم ابن محمد شریف قادرا اور ساتھی، مدرسہ رحمانیہ کے طلبا فارض ابن فضل الرحمن کڑپاڑی اورساتھی،دارالعلوم ندوة العلماء سے مولوی تعظیم قاضی اور مولوی انس ابوحسینا نے اسلامی ترانوں کے زریعے حاضرین کو داد دینے پر مجبور کیا،ادارہ اہل منکی کا ترانہ مولوی عرش احمد حسن باپو نےپیش کیا،جو مولانا صابر صاحب ساوڑا ندوی کا لکھا ہوا تھا،جلسہ قریب ایک بجے اپنے اختتام کو پہنچا،واضح رہے کہ مقابلے کے حکم مولانا عبدالوسیع ساوڑا ندوی اور مولانا مزمل کٹینگری ندوی رہے، جبکہ نظامت کی ذمہ داری عبادہ سکری اور دیگر رفقاء نے بہترین طریقے سے نبہائ،اس موقع پر ادارہ اپنے چاہنے والوں اپنے قارین اپنے متعلقین اور مقامی احباب کا شکریہ ادا کرتا ہے جن کے تعاون سے ادارہ نے اپنے پروگرام کو ترتیب دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا