English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک : اتحادی حکومت کو گرانے کی بی جے پی کی کوششیں ناکام ہوگئیں : جی پرمیشورا 

share with us

بنگلورو 16؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) کرٹکا کی ا تحادی گورنمنٹ کو گرانے کی بی جے پی کی تمام تر کوششیں ناکام ہوگئیں ہیں۔ اس بات کا اظہار نائب وزیر اعلیٰ جی پرمیشورا نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کانگریسی ارکانِ اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں اور پارٹی میں سب کچھ ٹھیک چل رہاہے۔ بی جے پی کی طرف سے آپریشن کنول کا نام صرف کانگریسی ارکانِ اسمبلی کو ڈرانے کے لیے تھا او ریہ ایک ڈرامائی سین ہے جو اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ اتحادی حکومت پر کسی بھی حملہ کا انکار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام اراکانِ اسمبلی کا ساتھ ہمارے ساتھ ہے۔ 18جنوری کو سدارامیا کی قیادت میں کانگریس لیجسلیٹر کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی ہے جس میں فروری میں پیش کیے جانے والے بجٹ کے بارے میں غوروخوض کیا جائے گا۔ دوسری جانب سے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی کا ماننا ہیکہ جنتا دل سیکولر اور کانگریس کی اتحادی حکومت میں سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری اتحادی حکومت بالکل ٹھیک چل رہی ہے او رہم تمام ارکانِ اسمبلی کے رابطہ میں ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا