English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور ایرپورٹ کو ٹھیکے پر لینے جائزہ کے لیے پہنچی ٹیم ملازمین کے احتجاج کے بعد لوٹی واپس 

share with us

منگلورو 15؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) مرکزی حکومت کے ایرپورٹس کو ٹھیکے پر دینے کے فیصلہ کے بعد منگلور انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچنے والے ٹھیکے دار کمپنی کے ملازمین کوبغیر اپناکا کیے واپس ہونے پر ایرپورٹ کے ملازمین نے دباؤ بنایا اور جس میں وہ کامیاب بھی ہوئے ۔اطلاعات کے مطابق مرکزی حکومت نے ملک کے چند ایرپورٹس کو نجی کمپنیوں کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں منگلور کا انٹرنیشنل ایرپورٹ بھی شامل ہے۔ جب جے ایم آئی ایرپورٹ پرائیویٹ لیمیڈیڈ اور نیشنل انویسٹمنٹ اینڈ انفراسٹرکچر فنڈے کے کچھ نمائندے منگلور انٹرنیشنل ایرپورٹ کا جائزہ لینے کے پہنچے تو ایرپورٹ ملازمین نے فوری طور اس کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے انہیں اپنا کام نہیں کرنے دیا اور مجبوراً انہیں واپس لوٹنا پڑا۔
ایرپورٹ ملازمین کے مقامی یونٹ کے سکریٹری شراون کمار کا کہنا ہے کہ منگلور وایرپورٹ نفع میں چل رہا ہے اور یہاں کے ملازمین نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ایرپورٹ کو کسی بھی نجی کمپنی کو ٹھیکے پر نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے برملا اس بات کا اظہار کیا کہ جس طرح آج نہیں مجبوراً واپس ہونا پڑا آئندہ بھی یہی صورتحال پیدا ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا