English   /   Kannada   /   Nawayathi

قطر نے شام کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو مسترد کر دیا

share with us


خلیج کی عرب ریاستوں کی پالیسی کے تحت مذکورہ فیصلہ کیا گیا،قطری وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس 


دوحہ :15؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)خلیجی ریاست قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمان الثانی نے شام میں سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دوحہ میں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے واضح کیا کہ خلیج کی عرب ریاستوں کی پالیسی کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ۔اس پریس کانفرنس میں الثانی نے شامی صدر کو جنگی جرائم میں ملوث بھی قرار دیا۔ قطری وزیر خارجہ کے مطابق بشارالاسد کی موجودگی میں دمشق حکومت کی عرب لیگ میں واپسی کا بھی امکان موجود نہیں ہے۔ عرب ممالک کی تنظیم نے 2011 سے شام کی رکنیت کو معطل کر رکھا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا